وزیر اعظم نے 6رکنی کابینہ توانائی کمیٹی تشکیل دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی بحران کے حل کیلئے 6 رکنی کابینہ توانائی کمیٹی تشکیل دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ توانائی کے چیئرمین وزیراعظم ہوں گے،وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،کمیٹی ارکان میں وزیر خزانہ اور وزیر اقتصادی امور کو شامل کیا گیا ہے ،پاور ،پیٹرولیم اور منصوبہ بندی کے وزراء کمیٹی ارکان کا حصہ ہوں گے ۔