پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی میں سب سے پہلے ڈونلڈ لو کے بیان پر مشاورت کی گئی،پی ٹی آئی کور کمیٹی کی جانب سے اسد مجید کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ذرائع کور کمیٹی ممبران کاکہناتھا کہ اسد مجید کو بھی اب کھل کر بیان دینا چاہئے،اسد مجید کو بیان دینے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے،کور کمیٹی نے رائے دی کہ حماد اظہر کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے، بانی چیئرمین کی ہدایت ہے کہ حماد اظہر کو واپس اپنا عہدہ سنبھال لینا چاہئے۔
ذرائع کا مزید کہناتھا کہ کور کمیٹی نے بلے کا نشان ابھی تک بحال نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا،بیرسٹر گوہر نے کور کمیٹی کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر باہر ملک ہیں، ذرائع کا کہناتھا کہ کور کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف لاہور آفس کی بندش کے خلاف بھی تشویش کا اظہار کیا،کور کمیٹی ممبران نے لاہور آفس کو 9 مئی کے بعد اب تک بند رکھنے کی شدید مذمت کی،ممبران کی جانب سے لاہور آفس کو کھلوانے کیلئے قانونی راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 23 مارچ کو پاکستان ڈے منایا جائے گا، کور کمیٹی نے بانی چئیرمین کی ہدایت پر ملک بھر میں جلسے جلوس کرنے کیلئے ہدایات بھی جاری کی، مقامی قیادت کو جلسے جلوس کی تیاری شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ عرصہ قبل روپوشی ختم کرنیوالے پی ٹی آئی رہنما کو سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار دیدیا گیا