سلمان خان کی بھانجی نے خاندانی راز فاش کردیئے

Mar 22, 2024 | 21:22:PM
سلمان خان کی بھانجی نے خاندانی راز فاش کردیئے
کیپشن: سلمان خان اور ان کی بھانجی علیزے اگنی ہوتری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی سپر سٹار سلمان خان کی بھانجی و ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے اگنی ہوتری نے اپنے تینوں ماموں کی عادتوں کے حوالے سے اہم انکشافات کردیئے۔
سلمان خان کی بہن الویرا خان اور فلمساز اتول اگنی ہوتری کی بیٹی علیزے اگنی ہوتری نے سال 2023 میں فلم ”فرّے“ سے بالی وڈ ڈیبیو دیا۔ اگرچہ یہ فلم باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی لیکن فلم نے علیزے کو پہچان ضرور دلوادی۔علیزے کا اپنے ننیال سے بہت قریبی تعلق ہے جس کی عکاسی فلم کی پروموشن کے دوران ان کی باتوں سے بھی ہوئی اور وہ اکثر و بیشتر سلمان خان کے ساتھ تقریبات میں شرکت کرتی بھی نظر آتی ہیں۔
اب علیزے نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے تینوں ماموں کے متعلق بات کی اورتینوں میں کیا فرق ہے اس کی نشاندہی کی۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی تین مختلف ضرورت کے وقت تین الگ ماموں کے پاس جاتی ہوں یعنی مجھے پتہ ہے کہ کس وقت مجھے کونسے ماموں سے ملاقات کرنی چاہئے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جب مجھے ہنسنے کا دل ہوتا ہے تو میں سہیل ماموں کے پاس جاتی ہوں کیونکہ وہ بہت ہنساتے ہیں۔
علیزے نے کہا کہ جب بھی مجھے کسی مشورے کی ضرورت ہوتی ہے تو میں ارباز ماموں سے جا ملتی ہوں کیونکہ وہ ہر بات بہت عمدگی سے سمجھاتے ہیں۔ انکا سمجھانے کا انداز متاثرکن ہے، مجھے جب بھی مشورہ چاہئے ہوتا ہے تو پوچھنا بھی نہیں پڑتا اور ان کا فون آجاتا ہے۔
علیزے نے سب سے بڑے ماموں سلمان خان کیلئے کہا کہ سلمان ماموں نے سکھایا کہ انسان کس طرح دل سے جوان رہ سکتا ہے، ان کا ارد گرد ہونا بے انتہا خوش آئند ہوتا ہے کیونکہ وہ یاد دلاتے ہیں کہ دل جوان رہنا چاہئے، وہ بچے ہی ہیں ابھی تک اور ان کے ساتھ وقت گزار کر اکثر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں مزید جوان ہوگئی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عبدالرزاق کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان