(فرزانہ صدیق)وفاقی دارالحکومت میں بچوں کی لڑائی میں بڑے گود گئے، گولیاں چلنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کی حدود میں واقع گاؤں پیر سوہاوہ میں خونی تصادم ہوا ہے،جہاں بچوں کی لڑائی میں بڑے شامل ہو گئے جس پر گولیاں چل گئیں ،مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افراد قتل جبکہ5 زخمی ہو گئے،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان ذاتی رنجش چل رہی تھی ،فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں غلام مصطفی ، زبیر اقبال اور پرویز شامل ہیں ،زخمیوں میں بلال مصطفی ، عمیر اقبال ، عدیل ،گلفام اور سدرہ شامل ہیں۔
جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: بینکوں سے لین دین کرنے والوں کیلئے اہم خبر