سرگودھا میں منشیات فروشوں کی پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید، 2 شدید زخمی 

Mar 22, 2025 | 09:53:AM
سرگودھا میں منشیات فروشوں کی پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید، 2 شدید زخمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) سرگودھا میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس کے چھاپے کے دوران منشیات فروشوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل عمران وینس اور کانسٹیبل رانا شفیق شہید ہوگئے۔

سب انسپکٹر ممتاز اور ایلیٹ کانسٹیبل نعمان گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزموں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔