(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر یوزویندرا چاہل سے طلاق کے بعدان کی سابقہ اہلیہ دھناشری ورما نے بیوفائی پر مبنی گانا شیئر کردیا۔
بھارتی کرکٹر یوزویندرا چاہل کی سابقہ اہلیہ رقاصہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر دھناشری ورما نے کرکٹر سے طلاق کے بعد سوشل میڈیا پر لائف ایمیٹیٹنگ آرٹ پر ایک نوٹ کو اپنے انسٹاگرام پر ری پوسٹ کیا ہے جس کے ساتھ بیوفائی پرمبنی ایک گانا بھی شیئر کیاہے۔
دھناشری ورما نے جو گیت ریلیز کیا ہے وہ ازدواجی زندگی میں کی جانے والی بےوفائی پر مبنی ہے جس کے بول کچھ یوں ہیں: دیکھا جی دیکھا میں نے۔
اس گیت کی ریلیز کے بعد دھناشری ورما کے مداحوں میں ایک تجسس پیدا ہواہے، جس کے بعد اب انہوں نے ایک انسٹاگرام اسٹوری ری پوسٹ کی ہے کہ دھوکا دہی پر مبنی زندگی کا فن کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نازش جہانگیرنے خود سے متعلق غلط معلومات پھیلانے والوں کوخبردارکردیا
واضح رہے کہ بمبئی ہائیکورٹ نے یوزویندرا چاہل اور دھناشری ورما کی طلاق کی منگل کو منظوری دے دی ہے۔