لگتا ہے میری شادی پر جو بندش ہے وہ ختم نہیں ہو رہی:حریم فاروق
فہدمصطفیٰ اورعثمان مختارکے ساتھ کام کر چکی ہوں مگر میری شادی ہی نہیں ہو رہی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حریم فاروق نے اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر دلچسپ جواب دیا ہے۔
معروف اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی،اس موقع پرانہوں نے متعدد سوالوں کے جواب دیے۔
اداکارہ حریم فاروق نے اس موقع پراپنی شادی کے موضوع پر بھی کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں ہنستے ہوئے کہا کہ آج کل شادی سے متعلق بہت سوالات کیے جا رہے ہیں، کہیں میری شادی ہو ہی نہ جائے۔
اداکارہ نے ازراہ مذاق کہا کہ میں نے یہ بہت دیکھا ہے کہ جو فہد مصطفیٰ کے شو میں جاتا ہے یا اداکار عثمان مختار کے ساتھ کام کرتا ہے اس کی شادی ہو جاتی ہے۔
حریم فاروق نے کہا کہ میں ان دونوں شخصیات کے ساتھ کام کر چکی ہوں مگر میری شادی ہی نہیں ہو رہی، لگتا ہے میری شادی پر جو بندش ہے وہ ختم ہی نہیں ہو رہی۔
یہ بھی پڑھیں:نازش جہانگیرنے خود سے متعلق غلط معلومات پھیلانے والوں کوخبردارکردیا
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میرے گھر والے مجھے شادی سے متعلق پوچھتے ہیں، میرے پاس تو کوئی رشتہ نہیں ہے، گھر والوں سے کہا ہے کہ آپ رشتہ ڈھونڈیں میں شادی کر لوں گی۔