حسن نواز کی ہیٹنگ،عبدالرزاق کا کردار سامنے آگیا

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )قومی ٹیم کے نوجوان اوپنرز حسن نواز اور محمد حارث کی جارحانہ اننگز نے ماضی کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار عبدالرزاق کی یاد دلادی۔
قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق اِن دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیساتھ منسلک ہیں اور نوجوان کرکٹر کو ہارڈ ہٹنگ کے حوالے سے اپنی ٹپس دے رہے ہیں۔
عبدالرزاق کی اسٹرائیک فورس کے حصہ رہنے والے قومی ٹیم کے اوپنر حسن نواز اور محمد حارث نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف جارحانہ بیٹنگ کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔
یہ بھی پڑھیں:حسن نواز کی تیز ترین سنچری پر بابر اعظم، محمد رضوان نے کیا کہا؟
واضح رہے کہ دونوں کرکٹرز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بنائی گئی اسٹرائیک فورس کا حصہ تھے جس کی نگرانی عبدالرزاق کررہے ہیں۔