سابق امریکی باکسر جارج فورمین 76 سال کی عمر میں چل بسے

Mar 22, 2025 | 11:37:AM
سابق امریکی باکسر جارج فورمین 76 سال کی عمر میں چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق امریکی باکسنگ لیجنڈ جارج فورمین 76 سال کی عمر میں چل بسے۔

جارج فورمین کے اہلِ خانہ کے مطابق ان کی موت 21 مارچ کو ہوئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق جارج فورمین کی پرورش غریبی میں ہوئی، وہ اعلیٰ تعلیم بھی حاصل نہیں کر سکے تھے۔

انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ٹائٹل اور سیکڑوں میچز جیتے۔

جارج فورمین نے  4 شادیاں کیں جبکہ 1985ء میں انہوں نے پانچویں شادی کی اور اسی اہلیہ کے ساتھ وہ آخری دم تک رہے۔

مزید پڑھیں:امریکی ویزا کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں: ترجمان محکمہ خارجہ