انسداد دہشت گردی عدالت میں صنم جاوید پیش، وکیل صفائی سےدلائل طلب

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنمائوں صنم جاوید، مشال یوسفزئی اور احد خٹک کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ صنم جاوید اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔
صنم جاوید کے وکیل نےعدالت سے استدعا کی کہ دلائل کیلئے 8 اپریل تک وقت دیا جائے، 8 اپریل کو دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی تاریخ ہے۔ اکٹھے دلائل دینا چاہتے ہیں۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ وکیل صفائی نے گزشتہ سماعت پر 22 اپریل تک وقت مانگا تھا، پراسیکیوشن اپنے دلائل دے چکی، مزید وقت نہ دیا جائے۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پراسیکیوشن کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے وکیل صفائی سے آج ہی دلائل طلب کرلئے۔
بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔