صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر کی صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد سے ملاقات،ایجوکیشن ریفارمز پر گفتگو

Mar 22, 2025 | 13:37:PM
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر کی صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد سے ملاقات،ایجوکیشن ریفارمز پر گفتگو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد سے اہم ملاقات ،جامعات میں ایجوکیشن ریفارمز پر گفتگو، سکالرشپ، لیپ ٹاپ سکیم پر تبادلہ خیال  ،وزیر تعلیم اور ابراہیم مراد کے درمیان پبلک سیکٹر یونیورسٹوں کی گورننس کے معاملات پر بھی گفتگو  کی گئی۔

تفصیلات کےمطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم مراد سے ملاقات کی اس موقع پر وزیر تعلیم نے ماحول دوست کمٹمنٹ پر ابراہیم مراد کے ویژن کو سراہا، رانا سکندر حیات نے کہا کہ  یو ایم ٹی کی ترقی و استحکام کیلئے ابراہیم مراد کی کاوشیں قابل تقلید ہیں۔

مزید پڑھیں:پانی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: مریم نواز

وزیر تعلیم اور ابراہیم مراد کے مابین نجی یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل، بہتری کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ جامعات کی فنڈنگ پرفارمنس سے مشروط کر رہے ہیں، جامعات کے استحکام کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ان اقدامات سے یونیورسٹیوں کی فنانشل ہیلتھ بھی بہتر ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر ملکر تعلیم کے مسائل حل کریں گے،سابق وزیر ابراہیم مراد نے رانا سکندر حیات کو یو ایم ٹی کی میٹا ورس پر لانچنگ کے بارے میں بتایا،ابراہیم مراد نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر جامعات کو سرکاری سکیموں میں شامل کرنا خوش آئند بات ہے۔

مزید پڑھیں:جی میل میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی کارآمدسرچ فیچر متعارف

صدر یو ایم ٹی نے کہا کہ یونیورسٹیوں کی رینکنگ بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی،وزیر تعلیم نے کہا کہ سکالرشپ کے بعد اگلے سال لیپ ٹاپ سکیم میں بھی نجی یونیورسٹیوں کو شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں،پبلک سیکٹر جامعات کی بہتری کیلئے ابراہیم مراد کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔

وزیر تعلیم نے یو ایم ٹی کو ماحول دوست بنانے کیلئے ابراہیم مراد کی "ایک طالبعلم ایک پودا" مہم کو بھی سراہا،ابراہیم مراد نے وزیر تعلیم کو ڈاکٹر حسن صہیب مراد کی زندگی پر لکھی کتاب "علم عمل زندگی" پیش کی،سابق وزیر نے رانا سکندر حیات کو سوینئر بھی پیش کیا۔