پاکستانی گداگر خواتین عراق سے ڈی پورٹ، سیالکوٹ ایئر پورٹ پر گرفتار

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار دونوں خواتین عراق میں بھیک مانگتے پکڑی گئی تھیں۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ عراق حکومت نے دونوں خواتین کو ڈی پورٹ کر کے پاکستان بھجوایا تھا، جن کا تعلق حیدر آباد سے ہے۔
حکام کے مطابق دونوں خواتین پہلے زمینی راستے سے غیر قانونی طور پر پاکستان سے ایران گئی تھیں۔
خواتین ایران سے عراق پہنچیں اور وہاں گداگری کرنے لگیں۔
مزید پڑھیں:پاک افغان طور خم بارڈر 27 روز بعد کھل گیا، مسافروں کی پیدل آمدورفت شروع