تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی

Mar 22, 2025 | 14:37:PM
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی ہے۔

ہائیڈرالوجی ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ بجلی کے پیداواری یونٹس بھی بند ہو گئے ہیں، ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر ہونے سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں مزید کمی آ گئی ہے۔

تربیلا بجلی گھر کے17 یونٹس میں سے 12 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں اور صرف 05 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن سے چار سو 55 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن کو فراہم ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے لوگوں کا روزگار چھیننے پر آگئے، عظمیٰ بخاری

تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 17 ہزار 03 سو کیوسک جبکہ پانی کا اخراج بھی 17300 کیوسک ہے، تربیلا ڈیم کا واٹر لیول بدستور ڈیڈ لیول 1402فٹ پر ہے۔