عیدالفطر کیلئے سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری،کرایوں میں بھی کمی کااعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کیلئے اس عیدالفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
وزارت ریلوے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عید کے موقع پر مسافروں کو زیادہ سہولیات اور محفوظ سفر فراہم کیا جائے گا، پہلی اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان، ساہیوال، لاہورکے لیے روانہ ہو گی۔
وزارت ریلوے کے مطابق دوسری اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور روانہ ہو گی،تیسری اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے براستہ ملتان کراچی کیلئے روانہ ہو گی جبکہ چوتھی اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو کراچی سے راولپنڈی روانہ ہو گی جو فیصل آباد، سرگودھا، لالہ موسیٰ سے ہوتے ہوئے راولپنڈی پہنچے گی۔
وزارت ریلوے نے مزید بتایاہے کہ پانچویں اسپیشل ٹرین 28 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان، فیصل آباد لاہورروانہ ہوگی،تمام ٹرینیں اکانومی، اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاس پر مشتمل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے جدہ سے اسلام آباد روانہ
اس حوالے سے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی، غفلت برتنے پر افسران و عملے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب ریلوے حکام نے عید کے بعد ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد تک کمی کابھی اعلان کیا ہے،تاہم ٹرین کے کرایوں میں کمی کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہو گا۔