ماہرین امراضِ بصارت کو خراج تحسین،COAVS کے زیر اہتمام عالمی یوم بصارت منایا گیا 

Mar 22, 2025 | 17:55:PM
ماہرین امراضِ بصارت کو خراج تحسین،COAVS کے زیر اہتمام عالمی یوم بصارت منایا گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کالج آف آفتھالمالوجی اینڈ ایلائیڈ ویژن سائنسز (COAVS) نے عالمی یوم بصارت 2025ماہرین امراضِ بصارت کے اہم کردار کو اجاگر کرنے کے لیے منایا. 

تفصیلات کے مطابق کالج آف آفتھالمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز  پاکستان میں امراضِ بصارت کی تعلیم، تحقیق اور سماجی خدمات کا معروف ادارہ ہے جو ہنر مند ماہرین امراضِ بصارت کی تعلیم و تربیت کرتا ہے جو قابلِ علاج بصارت سے متعلق مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ COAVS نے 22 مارچ 2025ء کو "جدت اور باہمی تعاون کے ساتھ بینائی کا حصول سب کے لیے" کے تھیم کے تحت عالمی یوم بصارت منایا۔ اس تقریب میں نہ صرف آپٹومیٹرسٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا بلکہ پاکستان میں بینائی کے تحفظ کے لیے ان کے کردار کو بھی نمایاں کیا گیا۔  
تقریب میں آپٹومیٹریسٹ کو آنکھوں کی بنیادی نگہداشت فراہم کرنے والے اہم پیشہ ور کے طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا، جن کی امراضِ بصارت کی تشخیص، علاج اور روک تھام میں مہارت پر زور دیا گیا۔ پاکستان میں قابلِ علاج نابیناپن اور بینائی کی کمزوری کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیشِ نظر مقررین نے زور دیا کہ آپٹومیٹرسٹ کو عوامی صحت کے محافظ کے طور پر تسلیم کیا جائے تاکہ ہر شہری کو سستا، آسان اور یکساں علاج میسر ہو سکے۔ واک میں شریک آپٹومیٹری طلباء اور پیشہ ور افراد نے "جدت اور باہمی تعاون کے ساتھ بینائی کا حصول سب کے لیے" اور "صحت مند بینائی، روشن مستقبل" جیسے بینرز اٹھا رکھے تھے.

آپٹومیٹری کی خدمات میں بصری خرابیوں مثلاً قریب نظری/ بعید نظری کا علاج)، عینک سازی، اور کمزور بینائی والے مریضوں کے لیے معاون ٹیکنالوجی کا حصول شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، بچوں میں "سست نظری" (Lazy Eye) اور بینائی کے تحفظ کی بروقت تشخیص پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔  

 پروفیسر ڈاکٹر محمد معین پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز نے کہا کہ آپٹومیٹریسٹ صرف عینک فروش نہیں، بلکہ تربیت یافتہ کلینیشن ہیں۔ ہم نے اپنے نصاب میں بچوں کی آپٹومیٹری، ocular therapeutics اور بصری صحت سے متعلق ہے کورسز شامل کیے ہیں تاکہ ملک کی ضروریات پوری ہوں۔" انہوں نے پنجاب میں آپٹومیٹری کے بانی پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان – اندھے پن کی روک تھام کے صوبائی کوآرڈینیٹر، پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے پاکستان میں آپٹومیٹریسٹ کو اندھے پن کی روک تھام کے صوبائی نظام میں شامل کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز وائس چانسلر، KEMU نے کہا "آپٹومیٹرسٹ اندھے پن کی روک تھام کے لیے ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی خدمات سے قابلِ علاج نابیناپن میں نمایاں کمی ممکن ہوئی ہے۔ ہم آپٹومیٹری کو اندھے پن کی روک تھام کے نظام میں لازم و ملزوم حصہ سمجھتے ہیں۔"  

واک میں پروفیسر ڈاکٹر  ہارون حامد (سی ای او، میو ہسپتال)، پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری، ڈاکٹر احتشام الحق (سی او او، میو ہسپتال)، ڈاکٹر لبنہ، ڈاکٹر زیب النساء، ڈاکٹر اشعل پال، ڈاکٹر عارف حسین، حماد حسن فرید (انچارج میڈیا سیل )، سدرہ انور آپٹومیٹریسٹ اور دیگر ماہرینِ امراضِ چشم، آپٹومیٹرسٹ، طلباء اور صحت کے کارکنان کی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔  

کالج آف اوپتھلمولوجی اینڈ ایلائیڈ ویژن سائنسز (COAVS) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا حصہ ہے، جو نگہداشتِ چشم میں معیاری تعلیم اور خدمات فراہم کرنے کا پابند ہے۔ ادارہ پنجاب کے عوام کو جدید طبی سہولیات مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرن جوہر کی’نادانیاں‘نے نیٹ فلکس پر کنگنا رناوت کی’ایمرجنسی‘ کو مات دیدی