سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت،ججز روسٹر جاری

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ملک اشرف) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت ہوگی ، چیف جسٹس آف پاکستان کی منظوری کے بعد ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے تین مختلف بنچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں،جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے،تین رکنی بنچ میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں ، جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 26 اور 27 مارچ کو لاہور رجسٹری میں سماعت کرے گا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ بھی آئندہ ہفتے لاہور رجسٹری میں سماعت کرے گا، جسٹس شاہد وحید دو رکنی بنچ میں شامل ہونگے۔جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید 24 سے 28 مارچ تک لاہور رجسٹری میں سماعت کرے گا۔اس کے علاوہ جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ بھی 24 سے 28 مارچ تک سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کرن جوہر کی’نادانیاں‘نے نیٹ فلکس پر کنگنا رناوت کی’ایمرجنسی‘ کو مات دیدی