تحریک انصاف کےمزید 113 گرفتار کارکنان راولپنڈی سے اسلام آباد پولیس کے حوالے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ارشاد قریشی) تحریک انصاف کے گرفتار مزید 113 کارکنان کو حوالگی کی درخواست پرراولپنڈی سے اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی پولیس اسلام آباد کی جانب سے دائر ملزمان کی حوالگی کی درخواست انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے منظور کی۔ 113 ملزمان کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا گیا۔ملزمان کو راہداری ریمانڈ ختم ہونے پرانسداد دہشتگردی عدالت ( اے ٹی سی) اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا۔
تمام ملزمان کو اسلام آباد پولیس کی درخواست پر اٹک جیل سے طلب کرکے اے ٹی سی راولپنڈی پیش کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کرن جوہر کی’نادانیاں‘نے نیٹ فلکس پر کنگنا رناوت کی’ایمرجنسی‘ کو مات دیدی