پاکستانی شہری کی بغیر ویزا بھارت میں انٹری، شاپنگ کی ویڈیو وائرل

Mar 22, 2025 | 19:10:PM
پاکستانی شہری کی بغیر ویزا بھارت میں انٹری، شاپنگ کی ویڈیو وائرل
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی شہری کے بغیر ویزا بھارتی شہر ممبئی کی سیر کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دھنگ رہ گئے۔

وقاص حسن ایک پاکستانی انٹرپیونر ہیں جوکہ سنگاپور سے سعودی عرب کا فضائی سفر کر رہے تھے جبکہ اس دوران ممبئی میں ائیرلائن کے سٹے نے انہیں چھ گھنٹے تک ممبئی کی سیر کا موقع فراہم کیا۔

وقاص نے اپنے سفر کی کہانی انسٹاگرام پر صارفین کے ساتھ شیئر کی اور بتایا کہ انہیں ممبئی میں لے اوور کے دوران ٹرانزٹ ویزا قانون کے تحت 36 گھنٹے تک بھارت میں سٹے کی قانونی اجازت تھی۔

وقاص نے ممبئی کے ائیرپورٹ لاونچ میں مشہور انڈین ڈش واڑا پاو کھانے اور شاپنگ کرنے کی ویڈیو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

وقاص حسن نے بتایا کہ انہیں مختلف ممالک کا دورہ کرتے 15 برس سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے لیکن کبھی ان کے علم میں نہیں آیا کہ ہم ٹرانزٹ رول کے تحت بھارت میں سٹے کر سکتے ہیں۔

وقاص حسن کی انسٹا گرام پر شیئر کردہ ویڈیو کو اب تک 7 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ ویڈیو کو 20 ہزار سے زیادہ لائیکس ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ٹیکسٹائل انڈسٹری میں تیزی، ملبوسات کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ