وفاق کے کیسز کی پیروی کرنیوالے4 لاء افسران عہدوں سے فارغ

Mar 22, 2025 | 19:19:PM
وفاق کے کیسز کی پیروی کرنیوالے4 لاء افسران عہدوں سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں وفاق کے کیسز کی پیروی کرنیوالے4 لاء افسران کو عہدوں سے فارغ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے چار لاء آفیسرز  کو جو لاہور ہائیکورٹ میں وفاق کے کیسز کی پیروی کررہے تھے، انکے عہدوں سے فارغ کر دیا ہے۔ عہدوں سے ہٹائے جانیوالےلاء آفیسرز میں ڈپٹی اٹارنی جنرل ناصر جاوید گھمن ، ڈپٹی اٹارنی جنرل جعفر حسین،اسٹنٹ اٹارنی جنرل عمر طارق گل  اور اسٹنٹ اٹارنی جنرل طیب احسن صدیقی شامل ہیں۔مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے چاروں لاء افسران کو ڈی نوٹیفائی  کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرن جوہر کی’نادانیاں‘نے نیٹ فلکس پر کنگنا رناوت کی’ایمرجنسی‘ کو مات دیدی