(اویس کیانی)اسلامی نظریاتی کونسل کے قیام کو پچاس سال مکمل ہوگئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی کی خصوصی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی،وزیراعظم ہاؤس میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے 50 سال مکمل ہونے پر خصوصی اجلاس بھی طلب کرلیاگیا،اسلامی نظریاتی کونسل کا خصوصی اجلاس منگل کے روز ہوگا ، اجلاس میں موجودہ اور سابقہ ارکان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے ۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے پروگرام کے دعوت نامے بھی ارسال کر دیئے گئے ،اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی کی ہدایت پر کونسل نے خصوصی دعوت نامے ارسال کر دیئے،وزیراعظم اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران سے خصوصی ملاقات کرینگے،کونسل کے اعزاز میں افطار ڈنر کا انتظام بھی کیا جائے گا ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ افطار ڈنر کے موقع پر اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران کے علاوہ جید علمائے کرام کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سوری!تنخواہ دار طبقے کو ریلیف نہیں دے سکتے ،حکومت نے ہاتھ کھڑے کر دیئے