سوات:بحرین میں نامعلوم وجوہات کے بنا پرآگ لگ گئی،10سے 11گھر آگ کی لپیٹ میں

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(سبحان اللہ خان) خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں نامعلوم وجوہات کے بنا پر ایک گھر میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے 10 سے 11 گھر لپیٹ میں آ گئے۔
سوات کے علاقے بحرین میں آگ لگنے سے علاقے میں 10 سے 11 گھر لپیٹ میں آگئے ہیں، فائر وہیکلز کی رسائی ناممکن ہونے کے باعث ریسکیو فائرفائٹرز پیدل چل کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ گھروں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے