بالروں کے کپتان شبھمن گل کی قیادت میں کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں،محمد سراج

Mar 22, 2025 | 19:52:PM
بالروں کے کپتان شبھمن گل کی قیادت میں کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں،محمد سراج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فاسٹ بالر محمد سراج نے کہا ہے کہ وہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اس سیزن میں شبھمن گل کی قیادت میں گجرات ٹائٹنس کیلئے کھیلنے پر پرجوش ہیں۔

بھارتی بالر محمد سراج نے کہا کہ وہ گزشتہ سیزن تک رائل چیلنجرز بنگلور(آر سی بی ) کیلئے کھیل رہے تھے،نئے سیزن سے قبل گجرات کی ٹیم سے منسلک ہونا اچھا لگتا ہے۔ میرے لئے  آر سی بی  چھوڑنا تھوڑا جذباتی رہا کیونکہ  ویرات (کوہلی) بھائی نے مشکل وقت میں میرا بہت ساتھ دیا لیکن ہمارے پاس شبھمن گل کی قیادت میں بہت اچھی ٹیم ہے۔بھارتی فاسسٹ بولر نے کہا کہ اگر آپ  شبھمن گل کی بات کریں تو وہ گیندبازوں کے کپتان ہیں۔ وہ آپ کو کچھ نیا کرنے یا آپ کی حکمت عملی کو نافذ کرنے سے کبھی نہیں روکتے ہیں۔ ہم دونوں نے2020 اپنا ٹیسٹ کیریئر  ایک ساتھ شروع کیاتھا  اور ہمارے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں۔ گجرات ٹائٹنس کے پاس کگیسو ربادا، راشد خان، ایشانت شرما اور جیرالڈ کوئٹزی جیسے سرفہرست گیند باز ہیں اور سراج نے کہا کہ اس سے ان کا بوجھ کچھ کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعی بہت بڑی بات ہے کیونکہ آپ کے پاس اتنا اچھا بولنگ  اٹیک ہے جو کچھ صحت مند مقابلے کو فروغ دے گا، جو ٹیم کیلئے  اچھا ہے۔ ان گیند بازوں کو زیادہ رہنمائی کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اپنی حکمت عملی کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ سراج نے کہا کہ اس حوالے سے آئی پی ایل جیسے مقابلے میں ایسے بولرز  کا ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم  کی مدد ، عمر اکمل نے بڑا دعویٰ کر دیا