جنوبی وزیرستان میں سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکہ، 3 افراد زخمی

کیپشن: دھماکا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)جنوبی وزیرستان کے رستم بازار وانا میں کڑیکوٹ روڈ پر سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے۔
ایم ایس ڈاکٹر جان محمد کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
عینی شاہدین کےمطابق دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی اور دھماکے سے نورگئی توجئے خیل کی فیلڈر گاڑی اور قریب ٹرانسفارمر بری طرح متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر!زلزلے کے شدید جھٹکے