پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاری مکمل کرلی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(شعیب مختار)پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری مکمل کرلی۔
پی آئی اے نے برطانیہ کے براہ راست فلائٹ آپریشن کے لیے اپنا سب سے بڑا 400 سیٹر بوئنگ 777 طیارہ تیار رکھنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے شعبہ انجینئرنگ کے حکام کو برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کے لیے بوئنگ 777 طیارہ مکمل تیار رکھنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے پر لگی برطانیہ میں پابندی ختم ہونے کا امکان ہے، پی آئی اے برطانیہ کے تین شہروں لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن پر پابندی کے خاتمے کے ممکنہ فیصلے کے حوالے سے برطانوی حکام آئندہ چند روز میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کو تحریری طور آگاہ کرینگے۔
جولائی 2020 میں جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل سامنے آنے پر برطانیہ اور یورپی ملکوں میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایرلائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
یورپی ملکوں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ہٹ چکی ہے، اب برطانیہ میں چند دن میں پاکستانی ایرلائنز پر پابندی ختم ہونے کا امکان ہے۔
برطانیہ میں پروازوں پر پابندی سے پی آئی اے کو 120 ارب روپے زائد نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :دستاویزی فلم "پاکستان کہانی" ملکی چیلنجز و ترقی کی عکاس