وزیراعظم و صدر مملکت کی قلات میں دہشتگرد حملے کی مذمت

کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(اویس کیانی )وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری کی قلات کے علاقے منگچر میں دہشت گردوں کی جانب سے مزدوروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 4 مزدوروں کی بلندی ء درجات کی دعاء کی۔
انھوں نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں ہم غریب محنت کش مزدوروں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ غریب مزدوروں اور محنت کش افراد کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 مزدور جاں بحق