ہالی وڈ اداکار ڈوین جانسن کتے کے کردار کو اپنی آواز دیںگے

May 22, 2021 | 09:32:AM

 (24نیوز)ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانس (دی راک) اینی میٹڈ فلم میں کتے کے کردار کو اپنی آواز دیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اینی میٹڈ فلم DC League of super-Pets میں ڈوین جانسن کو کاسٹ کیا گیا ہے جس میں وہ صرف ایک سپر کتے کے کردار کی آواز ڈب کرائیں گے۔جبکہ دیگر کرداروں کی آواز کے لئے انتظامیہ نے مشہور اداکاروں کو شامل کرنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم کی کہانی سُپرمین کے کتے کی ہے جوکہ ایک اڑنے والی بلی کے ساتھ مل کر جرائم کو روکتا ہے۔یہ فلم 20 مئی 2022 کو ریلیز ہوگی۔
 
یہ بھی پڑھیں:    ارتغرل کی مشہور کردار’سیلجان خاتون‘ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

مزیدخبریں