بیٹے کو کھیلنے سے منع کیوں کیا؟ بااثر شخص کا سکیورٹی گارڈ پر تشدد، ویڈیو وائرل

May 22, 2021 | 10:46:AM

(24نیوز)کراچی کے علاقے گلشن معمار میں بیٹے کو کھیلنے سے منع کرنے پر بااثر شخص نے سکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں بااثر شخص نے معمولی بات پر سیکیورٹی گارڈ کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کردیا، سیکیورٹی گارڈ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔بااثر شخص کی سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، ویڈیو میں بااثر شخص کو گارڈ پر تشدد کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

متاثرہ سیکیورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ بچوں کو سڑک پر کھیلنے سے منع کیا تھا تو مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔متاثرہ سیکیورٹی کے مطابق بااثر شخص کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس تعاون نہیں کررہی، بااثر شخص کے خلاف کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں