جہانگیر ترین گروپ سے ہمارے مذاکرات ہوں گے: راناثنااللہ

May 22, 2021 | 12:08:PM

Muhammad Zeeshan

(24نیوز)مسلم لینگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگلے الیکشن میں جہانگیر ترین اور عمران خان کا راستہ جدا جدا ہو گا۔جہانگیر ترین گروپ سے ہمارے مذاکرات ہوں گے۔

24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ  چودھری نثار کی ن لیگ میں واپسی کا کوئی امکان نہیں ۔عثمان بزدار میں عمران خان کی جان ہے ،جس دن عثمان بزدار گیا اس کے دو ہفتے بعد عمران خان بھی چلا جائے گا ۔یہ بات غلط ہے کہ ن لیگ عثمان بزدار کو نہیں ہٹانا چاہتی ۔ہمارے پاس اگر آج نمبرز پورے ہو جائیں تو ہم عدم اعتماد کی قرارداد لے آئیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف پر حملہ ہوا یا نہیں ؟’’لندن پولیس‘‘ نے حقیقت بیان کردی

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ن لیگ کو تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے مزید  13 ایم پی ایز کی ضرورت ہے۔عمران خان ایک بے وقوف آدمی ہے اس کو کیا پریشانی ہونی ہے ۔میاں شہباز شریف باہر چلے جائیں گے ۔ لیگی رہنما نے کہا شہزاد اکبر نے پی ٹی آئی کی تباہی کر دی ہے ۔شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین اور دیگر کیخلاف عمران خان کے کہنے پر کارروائی کی۔

مزیدخبریں