عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں:بلاول بھٹو

May 22, 2021 | 12:16:PM

 (24نیوز)پیپلزپارٹی کے  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں، سندھ میں فی کس آمدنی ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ ملک میں غیر معمولی معاشی تباہی پھیلانے والے عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت میں شرح غربت میں 7.6 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ کےپی کے میں پی ٹی آئی حکومت کے بعد صوبے میں شرح غربت 27 فیصد پر پہنچ چکی، پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے معاشی ترقی کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں پنشن پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔پیپلزپارٹی عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کا ہر فورم پر مقابلہ کرے گی، عمران خان کو آزمانے والوں نے پاکستان کے عوام کو ایک بدترین آزمائش میں مبتلا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںجہانگیر ترین گروپ سے ہمارے مذاکرات ہوں گے: راناثنااللہ

مزیدخبریں