(24نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو ایک جیسا قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیو یارک میں کمیونٹی سے خطاب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سوداگر نہیں وہ کشمیر کا سودا نہیں کرے گا، واضح رہے کہ کشمیرپر ہمارا مؤقف دو ٹوک ہے ہم باعزت طریقے سےبات کریں گے، پڑوسی کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں مگر ہمارے ایشوز ہیں، انہیں بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیرکی صورتحال میں مماثلت ہے، مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل تلاش نہ کیا گیا تو دیرپا امن دستیاب نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مثبت قدم ہے مگریہ ناکافی ہے، ہمیں مستقل حل کی طرف بڑھنا ہے، امت مسلمہ کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، ہم کسی کیمپ میں نہیں جارہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف