کراچی:نا معلوم ملزمان نے  ڈاکٹر کو اغوا کر لیا

May 22, 2021 | 12:45:PM

 (24نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس سے نجی کلینک  کے ڈاکٹر کو مبینہ طور پر اغواکرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ اغوا کا مقدمہ مغوی ڈاکٹر فرخ حسن کے بھائی کی مدعیت میں درخشاں  تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مدعی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی پرائیویٹ کلینک میں بطور ڈاکٹر کام کرتا ہے، 2 روز قبل گھر والوں کو  دوست سے ملنے کا کہہ کر گیا تھا لیکن اس کے بعد سے وہ غائب ہے۔

مدعی کے مطابق  اس کے بھائی کا موبائل فون بھی بند جارہا ہے اور انہیں شبہ ہے کہ نامعلوم ملزمان نے ان کے بھائی کو اغوا کرلیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    اب شا دی کرنی ہے تو متعلقہ تھانے کو بھی دعوت دینا پڑے گی۔۔ نیا قانون منظور

مزیدخبریں