کینیڈا کی پاکستان اور بھارت پر سفری پابندیوں میں توسیع

May 22, 2021 | 13:21:PM

(24نیوز) کینیڈا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاکستان اور بھارت پر سفری پابندیوں میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی ، پابندی کا اطلاق 21 جون تک ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے بھارت اور پاکستان پرسفری پابندیوں میں توسیع کردی، کینیڈین وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سفری پابندی میں توسیع30 دن کیلئے کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق 21جون تک ہوگا، فیصلہ ملک میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کیا گیا۔ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی دونوں ممالک سے آنے والی براہ راست پروازوں پر ہے تاہم مسافر اب بھی پاکستان اور بھارت سے کینیڈا کا سفر کر سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے انہیں کسی تیسرے ملک سے آنا ہوگا۔کینیڈا میں داخل ہونے سے پہلے مسافر جہاں سے پرواز بھر رہا ہوں ، وہاں سے کورونا منفی ٹیسٹ لانا ہوگا۔

یاد رہے 22 اپریل کو کینیڈا نے پاکستان اور بھارت سے پروازوں کی آمد پر 30 روز کی پابندی عائد کی تھی ، اس سلسلے میں کینیڈا کی وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ پابندی تمام کمرشل اور نجی پروازوں پر عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: نائیجریا: چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹینٹ جنرل طیارہ حادثے میں جاں بحق
 

 
 

مزیدخبریں