سیشن کورٹ نے موقف سنے بغیر مقدمات درج کرنیکا حکم دیا،ہائیکورٹ فیصلہ کالعدم قرار دے،بابر اعظم

May 22, 2021 | 13:16:PM

(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی اندراج مقدمہ کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ جسٹس محمد وحید خان 24 مئی کو بابر اعظم کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

 تفصیلات کے مطاقب قومی کپتان بابر اعظم نے موقف اختیار کیا کہ سیشن کورٹ نے موقف سنے بغیر مقدمات درج کرنے کا حکم دیا۔ لاہور ہائیکورٹ مقدمات درج کرنے کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے بابر اعظم نے سیشن کورٹ کے 2 مقدمات درج کرنے کے فیصلوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ سیشن کورٹ سے حامزہ مختار نامی خاتون نے بابر اعظم کے خلاف مقدمات درج کرانے کے احکامات لیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:    بابر اعظم نے زمبابوے سے ہار کی وجہ بتا دی

مزیدخبریں