محکمہ کلچر کا مندر سے ملنے والی مورتیاں واپس منتقل کرنیکا فیصلہ

May 22, 2021 | 15:25:PM

(24نیوز) محکمہ کلچر کا مندر سے ملنے والی مورتیاں واپس منتقل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے،جین مندر کی تاریخی مورتیوں کی سخت نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ثقافت  نےبتایا ہے کہ تھرپارکر کے تاریخی مندروں کی کھدائی سے مورتیاں ملی تھیں،تھر باسیوں کی مہم کے بعد مورتیاں واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یاد رہے مورتیاں ننگرپارکر میوزیم رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ثقافت نے مورتیوں کی تاریخ جاننے کے لئے تھر سے حیدرآباد منتقل کی تھیں، کچھ دیر میں مورتیاں ننگرپارکر میوزیم انتظامیہ کے حوالے کی جائیں گی،محکمہ کلچر کی ٹیم مورتیاں حیدرآباد سے ننگرپارکر روانہ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    تاریخی مقامات کو مزید پُرکشش بنایا جائیگا،چودھری محمد سرور

مزیدخبریں