بھارتی ایئرلائن پر سائبر حملہ،45 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری،تحقیقات کا آغاز

May 22, 2021 | 16:06:PM

 (24نیوز)بھارتی ایئرلائن پرسائبر حملے کے ذریعے 45 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈین ایئرلائن کے سرورکوسائبر حملے کے ذریعے ہیک کیا گیا جس کے نتیجے میں دنیا بھرسے سفرکرنے والے 45 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری کیا گیا۔اس سائبر حملے میں جنیوا میں موجود مسافرسسٹم آپریٹر سیٹا کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے ہیکنگ کے ذریعے چوری کیے گئے ڈیٹا میں مسافروں کے بینک کارڈز، ٹکٹ اورپاسپورٹ کے علاوہ ذاتی معلومات شامل ہیں۔ ایئرانڈیا نے ہیکنگ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم نقصان دینے والے سرور، اور سافٹ وئیرز کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:      امریکا: سائبر حملہ، مختلف علاقوں میں تیل کی سپلائی معطل

مزیدخبریں