فردوس عاشق کی نوازشریف کو بڑی آفر

May 22, 2021 | 16:35:PM

(24 نیوز)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر خود کو برطانیہ میں غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو پاکستان آجائیں، حکومت انہیں سکیورٹی کی مکمل گارنٹی دے گی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس لاہور میں ریسکیو1122 کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف برطانیہ علاج کی غرض سے گئے تھے نہ کہ بیٹوں کے کاروباری دفتر میں مال ٹھکانے لگانے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بتائیں کہ وہ بیٹوں کے دفتر میں کیا کر رہے تھے؟ لندن میں ہونے والے واقعے میں حکومت کو مت گھسٹیں۔
 معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم الٹی ہو یاسیدھی یہ صرف صفر جمع صفر ہے۔ شہباز شریف بیرون ملک نہیں جاسکے اس لئے اب یہاں مصروفیت ڈھونڈ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاسی ٹریفک نارمل ہونے کی وجہ سے2023 تک کوئی حادثہ نہیں ہوگا۔ 
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پورےکرے گی، کوئی سیاسی حادثہ نہیں ہونے جارہا،آئندہ بجٹ میں متوسط طبقے کیلئے بڑاریلیف دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بیروزگار افراد کیلئے اچھی خبر

مزیدخبریں