(24نیوز)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو پاکستان سپر لیگ6کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے کلیئر قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شاداب خان کو آٹھ ہفتے کا ری ہیب پروگرام مکمل کرنا ہے جن میں سے وہ سات ہفتے مکمل کر چکے ہیں۔شا دا ب خان جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران بائیں پاﺅں کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
دوسری جانب یاسر شاہ کا بھی ر ی ہیب پروگرام جاری ہے جو انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں شرکت کے ساتھ ہی شروع کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:زویا ناصر کامسلمان ہونے والے جرمن یوٹیوبر کو بڑا جھٹکا ۔۔سب دنگ رہ گئے