ہندو ڈاکٹر کا آخری سانسیں لینے والی کورونا مریضہ کے لیے دل چھو لینے وا لا اقدا م
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت میں آخری سانس لینے والی مریضہ کے لیے ہندو ڈاکٹر نے کلمہ پڑھ دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں پلی بڑھی ڈاکٹر ریکھا نے دیکھا کہ اس کا مسلمان مریض مر رہا ہے تو انہوں نے اس کے لئے کلمہ پڑھا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نے جیسے ہی کلمہ ختم کیا تو مریضہ کی جان نکل گئی۔چونکہ کورونا وارڈ میں کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی اسی لیے ڈاکٹر ریکھا وارڈ میں موجود تھیں اور جب انہوں نے دیکھا کہ مریضہ آخری سانسیں لے رہی ہے تو انہوں نے مریضہ کے سامنے کلمہ پڑھا اور مریضہ نے اس کو اسی وقت ہی دہرایا۔
"I felt that she was having some problems in leaving the earthly abode. Then, I slowly recited Kalima in her ears:" Dr Rekha Krishna talks about reciting the Islamic prayer for a Muslim #COVID19 patient on the latter’s deathbed at a hospital in Palakkad. https://t.co/vr3IuTctD1
— The New Indian Express (@NewIndianXpress) May 21, 2021
یہ بھی پڑھیں:زویا ناصر کامسلمان ہونے والے جرمن یوٹیوبر کو بڑا جھٹکا ۔۔سب دنگ رہ گئے
ڈاکٹر ریکھا کے مطابق اسے شدید نمونیا تھا جبکہ داخلے کے دوران مریضہ کی حالت بہت خراب تھی۔ اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم 17 روز بعد مریضہ کے اعضاءخراب ہونا شروع ہوگئے تھے۔ جس کے بعد مریضہ کے اہل خانہ کی اجازت سے وینٹی لیٹر ہٹا دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مریضہ کے خاندان کا کوئی فرد وہاں ہوتا تو وہ بھی یہی کرتا جو میں نے کیا ہے۔ڈاکٹر ریکھا کے اس اقدام کو سو شل میڈیا پر بہت سراہا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی