صارفین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پوسٹس ڈیلیٹ کرنے پر فیس بک کو دن میں تا رے دکھا دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف صارفین کی پوسٹس فارغ کرنے پر دنیا بھر کے صارفین نے فیس بک کا بائیکاٹ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک کی ریٹنگ گوگل پلے اسٹور پر چار سے گر کر دو اعشاریہ چھ ہو گئی جبکہ ایپ اسٹور پریہ ریٹنگ کم ہو کر دو اعشاریہ چار رہ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مائرہ کی دوست سجل کا قتل کی شب فحش ڈانس۔۔ ویڈیو نے بھانڈا پھو ڑدیا ۔۔تہلکہ خیز انکشافات
فیس بک کی جانب سے پوسٹس ڈیلیٹ کرنے پر صارفین نے مختلف سوشل میڈیا ایپس پر احتجاج بھی ریکارڈ کرایاہے۔
یا د رہے کہ فیس بک کو دنیا بھر میں بہت زیادہ پسند کیا جا تاہے۔یہ سو شل میڈیا پر ایک نہایت ہی آسان ایپ ہے جو باہمی روابط کے سا تھ سا تھ آپ کو ویڈیو ز پو سٹس کرنے کی سہو لت بھی میسر کر تی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی