میو ہسپتال ۔۔ سکیورٹی گارڈ نےسر جن بن کر مریضہ کا آپریشن کر ڈالا

May 22, 2021 | 20:48:PM
 میو ہسپتال ۔۔ سکیورٹی گارڈ نےسر جن بن کر مریضہ کا آپریشن کر ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہے نا ں حیر ت کی با ت ،پا کستان کے بڑے  میو ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ نے مریضہ کا آپریشن کر ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق مریضہ کو کمر پر پھوڑے کے علاج کیلئے سرجیکل ایمرجنسی لایا گیا۔نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈ وحیدبٹ نے 80سالہ خاتون کی مائنر آپریشن تھیٹر میں خود ہی سرجری کردی۔
 لواحقین کا کہنا ہے کہ غلط آپریشن سے خون بند نہ ہوا لیکن پٹی کر کے گھربھجوا دیا، دو روز سیکیورٹی گارڈ مریضہ کے گھرجا کر پٹی کرتا رہا۔ خون بند نہ ہونے سے حالت بگڑ گئی تو مریضہ کو دوبارہ ہسپتال لانے پر حقیقت سامنے آئی۔ انتظامیہ نے سکیورٹی اہلکار وحید بٹ کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صارفین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پوسٹس ڈیلیٹ کرنے پر فیس بک کو دن میں تا رے دکھا دئیے