(24 نیوز)وفاقی وزیر فواد چودھری اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر کیانی کی پی ٹی آئی ترین گروپ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ نے فواد چودھری کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے کیے گئے وعدوں سے آگاہ کیا اور مطالبات کی منظوری کی گارنٹی مانگی۔
پی ٹی آئی ترین گروپ نے کہا کہ وزیر اعظم کو بتائیں کہ ہمارے حلقوں کے مسائل ہیں، عوام ہم سے توقعات رکھتے ہیں۔ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کیساتھ کھڑے ہیں، ترین کیخلاف رپورٹ آئی تو راستے جدا کر لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جو کرپٹ ہے اسکو پکڑیں لیکن ہمارے مسائل تو حل کریں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیصل واوڈا جیسے وزرا کو بیان بازی سے روکیں، باتیں ہمیں بھی بہت آتی ہیں۔
اس موقع پر فواد چودھری نے کہا کہ آپ کے مسائل سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ عامر کیانی اور سیف اللہ نیازی پنجاب کے معاملات پر نظر رکھیں گے، تلخ جملوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا پی ٹی آئی میں حادثاتی طور پر آئے ہیں، وزیر زراعت پنجاب