میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کب؟۔۔ امتحانی عملے پر کو نسی کڑی شرط عا ئد۔۔جا نیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران امتحانی عملے کے لیے کورونا ویکسین لگوانا ضروری قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس کے لئے تمام بورڈز کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ امتحانی عملے کو فوری ویکسی نیشن کرانے کے احکامات جاری ہو گئے ہیں۔
ایجوکیشن اتھارٹیز کو ویکسی نیشن کروانے والے امتحانی عملے فہرست تیار کر نے کا کہا گیا ہے۔ صرف انہی اساتذہ کی امتحانات میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں جو ویکسی نیشن کا عمل مکمل کروا چکے ہوں گے۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 19 جون کے بعد سے ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صارفین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پوسٹس ڈیلیٹ کرنے پر فیس بک کو دن میں تا رے دکھا دئیے