چوہدری نثار علی پیر کو پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے پیر کو پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کا اعلان کردیا۔پنجاب حکومت نے تکنیکی بنیاد پر چوہدری نثار کا حلف روکنے کی تیاری کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی پیر کو پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے ،پنجاب حکومت نے تکنیکی بنیاد پر چوہدری نثار کا حلف روکنے کی تیاری کر لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے موقف اختیار کیا کہ ارکان اسمبلی کے حلف اٹھانے کی مدت کے بارے آرڈیننس کابینہ سے منظور ہوچکا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے جواز بنا کر حلف روکنے کی کوشش کی جائے گی۔
وزیر قانون فروغ نسیم کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ جب تک آرڈیننس کا باضابطہ نفاذنہیں ہوجاتا، حلف اٹھانے میں کوئی ممانعت نہیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کے دوران آرڈیننس نہیں آسکتا، قانونی اور آئینی جواز بنا کر پنجاب حکومت مزید وقت لینا چاہتی ہے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں عثمان بزدار اور جہانگیر ترین کی سیاست کو حلف سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چوہدری نثار حلف سے قبل تمام سیاسی پہلوﺅں کو پبلک کر سکتے ہیں اور وہ اپنے حلقے کی جیتی ہوئی نشست کو ضائع نہیں کرنا چاہتے، حکومت آرڈیننس کے ذریعے اسحاق ڈار کی جگہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرانا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ نے بیٹی کیساتھ ڈیٹنگ کے خواہشمندافراد کیلئے شرط رکھ دی