چودھری نثار کو حلف اٹھانے کیلئے کس نے راضی کیا ۔۔ نام سامنے آ گئے

May 22, 2021 | 22:37:PM

(24 نیوز)چودھری نثار کو پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کیلئے شہبازشریف، خواجہ سعد رفیق اور چوہدری تنویر نے راضی کیا۔

تفصیلات کے مطابق چودھری نثار 24 مئی کو حلف اٹھانے کیلئے لاہور آئینگے۔پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان چودھری نثار کا استقبال کرینگے۔حلف کے بعد چودھری نثار کی شہبازشریف سے ملاقات بھی متوقع۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے چودھری نثار کی پہلے بھی ملاقاتیں ہو چکی ہیں،چودھری نثار ن لیگ کے ساتھ ہیں اور اسحاق ڈار سے رابطے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری نثار علی پیر کو پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے

مزیدخبریں