ارجن کپو ر نے ملا ئیکہ اروڑہ سے شا دی کے متعلق اہم اعلا ن کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی شادی کا فیصلہ کسی سے نہیں چھپائیں گے، تاہم ابھی اس کا ارادہ نہیں ، جب بھی فیصلہ کریں گے مداحوں کو بتائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ارجن کپور کے اس وقت ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکا اروڑا کے ساتھ تعلقات ہیں، اور دونوں ایک ساتھ ڈیٹنگ پر بھی دکھائی دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:زویا ناصر کامسلمان ہونے والے جرمن یوٹیوبر کو بڑا جھٹکا ۔۔سب دنگ رہ گئے
ایک سوا ل کے جوا ب میں ارجن کپو ر نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ آپ کو اپنے پارٹنر اور اس کے ماضی کو عزت دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بھی اسی طرح کی صورتحال سے گزرا ہوں جب اس طرح کی چیزیں عوامی سطح پر اختتام پذیر ہوتی ہیں تو یہ کبھی بھی اچھا نہیں ہے، بلکہ اس کا اثر بچوں پر پڑتا ہے۔ اپنے تعلقات سے متعلق ارجن کا کہنا تھا کہ میں ایک باعزت حد بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ میں وہ کام کرتا ہوں جس سے ملائیکا مطمئن ہو، اور میرا کیریئر میرے رشتہ کے زیر عتاب نہ آجائے، اور اسی وجہ سے میں ایک حد رکھتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی