افغانستان سے دہشتگردوں کا پاک فوج کی چوکی پر حملہ، سپاہی شہید

May 22, 2021 | 23:36:PM

( 24نیوز)شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشتگردوں نے افغانستان سے بین الاقوامی سرحد کے پار ضلع شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ شروع کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے اس حملے کا منہ توڑ جواب دیا البتہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا 32 سالہ سپاہی عمر دراز شہید ہوگیا جو جھنگ کا رہائشی تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا افغانستان سے مطالبہ کرچکا ہے کہ وہ پاک افغان سرحد پر اپنی طرف مؤثر سرحدی انتظام اور کنٹرول کو یقینی بنائے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے پاکستان کیخلاف مسلسل استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری نثار کو حلف اٹھانے کیلئے کس نے راضی کیا ۔۔ نام سامنے آ گئے
 

مزیدخبریں