شہبازشریف معاشی ترقی دیکھ کر گھبراگئے، وفاقی وزیر توانائی

May 22, 2021 | 23:43:PM

(24نیوز) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی معاشی سرگرمیاں کامیاب اقتصادی پالیسی کی عکاس ہیں۔ شہبازشریف معاشی ترقی دیکھ کر گھبراگئے۔ یہ مسلم لیگ (ن)والی ایک سال کی سرخی والی ترقی نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت ریکارڈ خسارے چھوڑکرگئی، ملک میں بڑھتی معاشی سرگرمیاں کامیاب اقتصادی پالیسی کی عکاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیمنٹ کی پیداوارمیں17 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کےپہلے9ماہ کے دوران بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح9فیصد رہی، زرمبادلہ کے ذخائربڑھ کر23ارب ڈالرکی سطح پرپہنچ چکے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ250ملین ڈالرسرپلس ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ یہ مسلم لیگ (ن) والی ایک سال کی سرخی والی ترقی نہیں ہے، ایکسپورٹ میں اضافہ ہورہا ہے، یہ عارضی گروتھ نہیں ہے، معاشی ترقی کی رفتاربڑھنے سے اپوزیشن کومایوس نہیں ہونا چاہیے، آنے والے دنوں میں معاشی ترقی میں مزید تیزی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے آخری سال میں مصنوعی طریقے سے معیشت کوسنبھالا دیا گیا تھا، مسلم لیگ نے سٹیٹ بینک سے نوٹ چھاپ چھاپ کر7ہزارارب کا قرضہ لیا تھا، ہماری حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کے تحت سٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا، اگلے مالی سال کے دوران ملکی معیشت میں مزید تیزی آئے گی، یہ اسحاق ڈارکے نمبرزنہیں بلکہ حقائق کی بنیاد پرہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے دہشتگردوں کا پاک فوج کی چوکی پر حملہ، سپاہی شہید

مزیدخبریں