دیکھتے ہیں کون روکتا ہے؟ پرویز الہٰی نے ارکان اسمبلی کو ہدایت جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ پھر تبدیلی، سپیکر چودھری پرویز الہٰی نے سیشن تیس مئی کی بجائے آج دن ساڑھے بارہ بجے طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الہی نے ارکان پنجاب اسمبلی کو اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچنے کی ہدایت کردی ، انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی بارہ بجے پنجاب اسمبلی پہنچیں، دیکھتے ہیں منتخب ارکان کو کون اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے۔ سپیکر نے مزید کہا کہ حکومتی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، منتخب نمائندوں کو کوئی اسمبلی داخلے سے نہیں روک سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما نے استعفیٰ دیدیا
دوسری جانب پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، تمام دروازوں پر بھاری نفری تعینات ہے۔