(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عون چودھری کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہا ہوں، عون چودھری کو جلد لیگل نوٹس بھجوا رہا ہوں،سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ صاف شفاف دیانتداری کی سیاست کی ہے،مخالفین کی تمام سازشیں ناکام ہوںگی۔
یہ بھی پڑھیں: دیکھتے ہیں کون روکتا ہے؟ پرویز الہٰی نے ارکان اسمبلی کو ہدایت جاری کردی
خیال ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق دست راست عون چودھری نے انکشاف کیا تھا کہ پنجاب میں حکمرانی خاور مانیکا کا خاندان کررہا تھا۔