بلاول کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات۔ اہم امور پرتبادلہ خیال

May 22, 2022 | 11:18:AM

(24 نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، بیجنگ میں دونوں رہنماوں کے مابین ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون پر گفتگو ہوئی اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاک چین اکنامک کوریڈور پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا،وزیر مملکت حنا ربانی کھر سمیت وزارت خارجہ کے اعلیٰ افسروں بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ چین میں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے چند روز قبل دورہ امریکہ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کی حمایت کی تھی۔ 

مزیدخبریں